کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 101 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد، کراچی، حب اور پشاور میں 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 101.120 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 66 کلوچرس، 25 کلو افیون، 8 کلو سے زائد ہیروئن اور 2 کلو سے زائدآئس برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔