اٹک: جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

Published On 03 January,2025 08:53 pm

اٹک: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر خون سفید ہوگیا، بھائی تعش میں آکر بھائی کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ تحصیل حضرو کے باڑہ گاؤں میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے 57 سالہ بھائی رضاول خان کو سینے میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، لاش کو تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔