کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس کا شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ، تفتیش میں اہم پیش رفت ہو گئی۔
تفتیش کے دوران شہری کو اغوا اور ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے میں 2 پولیس موبائل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس کے مطابق دونوں پولیس موبائل شناخت کرلی گئیں۔
دوسری جانب سی آئی اے پولیس کے شہر میں چھاپے جاری ہیں، 3 پولیس اہلکار تاحال فرار ہیں، مرکزی کرداروں کی بھی جانچ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس سی ٹی ڈی سول لائن اورگارڈن کے دفتر بھی پہنچ گئی، سی آئی اے پولیس نے متعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کی۔
کیس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زیرحراست ہیں، یاد رہے کہ "دنیا نیوز" نے گزشتہ روز شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس کی خبر نشر کی تھی۔