حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

Published On 04 January,2025 12:50 am

حیدر آباد: (دنی نیوز) سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے جامشوروالمنظر کے قریب چھاپہ مار کر دو کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور ہینڈ گرنیڈ برآمد بھی برآمد کر لیا، سی ٹی ڈی کا قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کے باعث کی گئی، پکڑے گئے دہشتگرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔