جمرود اور لنڈی کوتل میں چور ریلوے ٹریک لے گئے

Published On 04 January,2025 05:57 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود اور لنڈی کوتل میں ریلوے ٹریک چوری کرلیا گیا۔

آئی ایف آر کے متن کے مطابق لنڈی کوتل کے قریب 194 فٹ ریل پٹری اور 7لوہے کے سلیپر چوری ہوئے ، ریل پٹری کو رات گئے مشین کے ذریعے کاٹا گیا ہے۔

مقدمہ ریلوے انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا تھا کہ جمرور اور لنڈی کوتل میں تاریخی ریلوے ٹریک کی چوری معمول بن گئی، تاریخی ریلوے ٹریک کو تیزی سے چوری کرکے کباڑ بنایا جارہا ہے۔