سکھر:(دنیا نیوز) پولیس کی موبائل مشکوک کار کے تعاقب میں حادثے کا شکار ہوگئی، اہلکار اور راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پانچ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،دو کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کے موبائل رنگ روڈ پر مشکوک کار کا پیچھا کرتی ہوئی جعفرآباد کے قریب درخت سے جا ٹکرائی، جاں بحق ہونے والوں میں اشفاق شیخ اور راہگیر عامر شیخ شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے نامعلوم کار سواروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔