بہاولپور: تیز رفتار ٹرالر اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Published On 12 January,2025 11:19 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر اور کار میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مسافر خانہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر حادث کے بعد کار میں پر الٹ گیا، حادثے میں ٹرالر تلے کچلے جانے سے کار سوار 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔