خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں بس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خانیوال میں 28 اڈہ کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والا خاندان 84 پندرہ ایل کا رہائشی تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیواہلکاروں نے نعشوں کو ہستال منتقل کر دیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔