منڈی بہاؤالدین: ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر دو بھائی جاں بحق، تیسرا زخمی

Published On 26 January,2025 04:22 pm

منڈی بہاؤالدین:( دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق، تیسرا بھائی زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈیرہ میاں صاحب کے قریب پیش آیا، موٹر سائیکلوں کے تصادم کے بعد تینوں بھائی سڑک پر گرنے سے پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، جس سے دو بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت 13 سالہ علی اور 18 سالہ مجاہد کےنام سے ہوئی ہے، لاشیں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا، تینوں بھائیوں کا تعلق گوجرہ کے نواحی علاقے سے بتایا جاتا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔