سفاک ملزم نے ساتھی سے ملکر بیوہ خاتون کا ناک اور کان کاٹ دیئے

Published On 25 January,2025 08:35 pm

اوچ شریف:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے اوچ شریف سفاک ملزم نے ساتھی سے مل کر بیوہ خاتون کا ناک اور کان کاٹ دیئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ محلہ شمیم آباد میں پیش آیا ، جہاں سابق یونین کونسل چیئرمین نے  ساتھی کے ساتھ ملکر  بیوہ خاتون پر حملہ کردیا اور تیز دھار آلے سے خاتون کی ناک اور کان کاٹ دیئے جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی وار کیا۔

متاثرہ خاتون کی شناخت پروین بی بی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ سابق یوسی چیئرمین ریئس اور اعجاز نے اس پر حملہ کرکے زخمی کیا ہے ، ملزم اس سے زرعی اراضی ہتھیانا چاہتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا  تھا کہ ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔