پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی

Published On 30 January,2025 07:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔