پنجاب حکومت نے متعدد سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

Published On 27 January,2025 06:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، تقرری کے منتظر کریم بخش کو اے ڈی سی ملتان تعینات کر دیا گیا، کریم بخش ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن جہانگیر احمد خان کو ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا جبکہ اے ڈی سی جی قدسیہ نواز سے ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

محمد سرمد تیمور سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات ہو گئے، احمد شعیب کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کر دی گئیں۔

اے ڈی سی سی فیصل آباد مصور احمد خان ٹریننگ پر جائیں گے، اے ڈی سی سی فیصل آباد مصور احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔