لاہور:(دنیا نیوز) نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔
ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی جبکہ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔
لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔