وفاق کا ڈاکٹرعثمان کی خدمات لینے کیلئے رابطہ ، پنجاب حکومت کا انکار

Published On 29 January,2025 06:02 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کےلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب حکام کااپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ان کی تعیناتی سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہوگیا، مزید کام جاری ہے، فلحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔