گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کےشہر گوجرانوالہ میں سائن بورڈ لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کالج روڈ پر پیش آیا جہاں نوجوان دکان کا سائن بورڈ لگا رہا تھا کہ ہائی وولٹیج بجلی کے تاروں سے چھو گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ شاہد کےنام سے ہوئی جبکہ طارق اور ارباز شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔