گوادر: کشتی میں آگ لگنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق

Published On 05 February,2025 08:48 pm

گوادر: (دنیا نیوز) سمندری میں کھڑی کشتی میں آگ لگنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پیشکان کے قریب سمندری میں موجود کشتی میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے دو خلاصیوں کا تعلق پیشکان سے جبکہ ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو پیشکان منتقل کردیا گیا ہے۔