شکار پور: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق

Published On 05 February,2025 10:48 pm

شکارپور (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں ٹریفک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شکارپور چک لنک روڈ پر پیش آیا ، جہاں مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، جس نے ڈرائیور کو گرفتار اور ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی تھانے منتقل کردیا ۔

دوسری جانب مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال پہنچا دی گئیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی جبکہ پولیس نے گرفتار ڈرائیور سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔