کراچی: (دنیا نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے فرسٹ ایئر کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں پاس ہوئے۔
آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 9 ہزار 792 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔
آرٹس ریگولر میں 2 ہزار 818 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے، آرٹس ریگولر میں 72 فیصد طلبہ فیل ہوئے۔