کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی کیلئے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل

کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی کیلئے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیچ میں کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیوں کی چھان بین کے لئے خصوصی انکوائری کمیٹی قائم ہوئی۔

اسی طرح انکوائری کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری زراعت ، ڈی جی اینٹی کرپشن اور دو سینئر ایجوکیشن افسران شامل ہوں گے جبکہ عوامی شکایات پر ضلع کیچ کی ریکروٹمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران معطل کر دیئے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیوں کو منسوخ کرکے ازسرنو شفاف بھرتی کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔