سندھ میں تعلیمی بورڈز کے سربراہان، ناظم امتحانات اورسیکرٹری کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ

Published On 27 January,2025 06:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں تعلیمی بورڈز کے سربراہان، ناظم امتحانات اورسیکرٹری کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترمیمی قانون کے مطابق سندھ بورڈزآف انٹرمیدیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1972 میں ترامیم کسی بھی گریڈ 19 کے کیڈر افسر کو تعلیمی بورڈ میں تبادلہ کیا جا سکے گا۔

تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ یا ان کا نامزد وزیر ہو گا، تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی کسی بھی مرحلے پر افسر کو ملازمت سے برخاست کر سکے گی۔

تعلیمی بورڈ کنٹرولنگ اتھارٹی کےعلاوہ انکوائری نہیں کرسکیں گے، وزیراعلیٰ تعلیمی بورڈز میں براہ راست یا تبادلے کے ذریعے تعلیمی بورڈ میں تقرر کے مجاز ہوں گے۔

تعلیمی بورڈ اور سٹیئرنگ کمیٹی میں ممبران کا تقرر وزیراعلیٰ کا اختیار ہو گا، تعلیمی بورڈز کے انتظامی امور کی نگرانی سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی۔

سٹیئرنگ کمیٹی میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا افسر بھی شامل ہوگا۔