کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی حسن نقوی نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔
کمشنر کراچی حسن نقوی نے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا، کمشنر کراچی نے پولیس کو حکم دیا کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
حسن نقوی نے کہا کہ شہر میں ڈمپرز کی مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے، ڈمپرز کے ڈرائیورز کی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔