پاکپتن دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو بھائی جاں بحق

Published On 12 February,2025 06:07 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن دیپالپور روڈ پر افسوس ناک ٹریفک حادثہ میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار دونوں بھائی ضلع بہاولنگر کے رہائشی تھے۔

ریسکیو پاکپتن کے مطابق جاں بحق دونوں بھائیوں کی شناخت صغیر اور کبیر نام سے ہوئی۔