کراچی: تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 30 سے زائد دکانیں خاکستر

Published On 18 February,2025 06:07 am

کراچی (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث 30 سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، پلازہ میں کپڑوں اور بیڈ شیٹس کی سیکڑوں دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے لئے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔