بولیویا میں بس کھائی میں جا گری، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published On 18 February,2025 09:01 am

بولیویا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست بولیویا میں مسافر بس 800 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حادثہ پہاڑی راستے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔