کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم، باپ بیٹی جاں بحق، 8 افراد زخمی

Published On 23 February,2025 09:14 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) کیری ڈبہ اور ٹرالرمیں تصادم سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ نیشنل ہائی وے پر 133 چک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کیری ڈبے اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کیری ڈبے میں سوار باپ بیٹی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔