گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ ایمن آباد کے قریب دیوان روڈ پر واقعہ سٹیل مل میں خوفناک حادثہ پیش آیا، سٹیل مل کی بھٹی میں انتہائی درجہ حرارت پر پگھلایا جانے والا لوہا بوائلر کے عدم توازن کے باعث مزدوروں پر گر گیا، حادثے میں چار مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں وکیل،ندیم ،عاطف اور صدام شامل ہیں، حادثے میں جھلسنے والے مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔