راولپنڈی: (دنیانیوز) راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں ٹرک اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک اور کار آمنے سامنے سے ٹکرائے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جنید احمد، صباء، مس وقار، محمد جنید کے نام سے ہوئی ہے، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرک چک بیلی کی جانب سے آرہا تھا، کار سوار افراد روات سے چک بیلی جا رہے تھے، ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔