راولپنڈی :(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی کی عدالت نے پٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے بدبخت بیٹے کو سزا سنا دی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے محمد وسیم کو اپنے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے کا مجرم قرار دے دیا، فاضل جج نے محمد وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرم قرار پانے والے محمد وسیم نے گھریلو رنجش کے بعد پٹرول چھڑک کر اپنے والدین کو آگ لگا دی تھی۔
واقعے کا مقدمہ 2022 میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔
ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔