سکیورٹی وجوہات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

Published On 10 February,2025 11:34 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی بند کی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس فیض احمد فیض سٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے جبکہ راولپنڈی کے صدر سٹیشن سے فیض احمد فیض سٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔