راولپنڈی: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، نجی کمپنی کا مالک جاں بحق

Published On 29 December,2024 04:55 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ تھانہ آر اے بازار کی حدود مغل آباد میں پیش آیا، مقتول کی شناخت ملک عرفان کے نام سے ہوئی، مقتول کو ریکی کے بعد گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مقتول ملک عرفان اپنے والد سے ملنے مغل آباد آیا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔