فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

Published On 14 December,2024 09:51 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) فائرنگ کے دو مختلف واقعات خاتون سمیت دو افراد قتل ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کلاں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

پیرسباق کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔