مانگا منڈی: (دنیا نیوز) مانگا منڈی میں اڈا تالاب سرائے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت رانا محمدعظیم کے نام سے ہوئی ہے جو ڈولفن پولیس کا ملازم تھا، مقتول اور زخمی دونوں سگے بھائی ہیں، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفوی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔