کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی

Published On 02 December,2024 01:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور معصوم شہری کی جان چلی گئی۔

اسلامیہ کالج کے سامنے ڈاکوؤں نے ٹائر کی دکان پر دھاوا بول دیا، کئی شہریوں کو لوٹ لیا، دکاندار حسن عارف نے مزاحمت کی تو گولیاں برسا دیں، ملزموں کی فائرنگ سے ایک گولی حسن عارف کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

واقعہ کے وقت ریلی گزر رہی تھی ملزمان نے ریلی کی آڑ میں دکانداروں کو لوٹا اور فرار ہوگئے، لواحقین نے الزام لگایا کہ ریلی میں شامل افراد نے لوٹ مار کی، مقتول گلستان جوہر شمائل گارڈن کا رہائشی تھا، 13 دسمبر کو شادی ہونا تھی۔

واضح رہے کہ شہر میں رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 109 ہوگئی۔