کراچی میں واٹر ٹینکر ایک اور جان نگل گیا، مشتعل افراد نے ٹینکر جلا دیا

Published On 01 March,2025 02:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واٹر ٹینکر ایک اور جان نگل گیا۔

گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری دم توڑ گیا، دوسرا شدید زخمی ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔