شرقپور شریف:(دنیانیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں دو نوجوان نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان اپر چناب کینال میں نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئے۔
دوسری جانب اہلکاروں نے نوجوانوں کی نعشیں ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تاحال لاشوں کا پتہ نہ چل سکا۔