ڈی جی خان ادویات چوری کا ڈراپ سین، حقائق برعکس نکلے

Published On 07 March,2025 08:37 pm

لاہور:(دنیا نیوز)ڈی جی خان ادویات چوری کا ڈراپ سین ہو گیا جس کے حقائق برعکس نکلے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ادویات سرکاری گودام میں سٹور تھیں، فرائض سے غفلت مس لیڈنگ غلط اعداد و شمار اور غلط معلومات جاری کرنے پر سی ای او ڈی جی خان ڈاکٹر ادریس لغاری، ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ آصف عباس اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر تحسین کو معطل کر دیا گیا۔

اعلیٰ افسران سپیشل سیکرٹری عون عباس بخاری، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل راؤ عالمگیر اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ضبط شدہ ادویات ریلیز کرا دیں۔

گودام میں مختلف پروگرامز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان کی سرکاری ادویات پچھلے 15 سال سے سٹور کی جا رہی ہیں، آر ایچ سی سرور والی کی تمام ادویات کا ریکارڈ موجود ہے ۔