مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کے لئے فنڈز جاری

Published On 07 March,2025 04:18 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 34 کروڑ روپے میڈیسن پرچیز کے لئے منتقل کر دئیے گئے اور میو ہسپتال میں خالی آسامیاں کی پے اور الاؤنس کے موجود فنڈز ادویات خریداری کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

دوسری جانب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاؤنس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا، میو ہسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے۔




Recommended Articles