لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی کارروائی میں ایک ارب سے زائد کی چوری شدہ ادویات برآمد کرلیں ۔
ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ کر آئی آر ایم این سی ایچ کی ادویات برآمد کرلیں، ملزمان دیہی مرکز صحت کے سٹور کیپر تھے جن سے چوری شدہ ادویات برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ سرکاری ادوایات کی چوری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، مریم نواز کا ویژن بڑا کلئیر ہے، سرکاری ادویات غریب عوام کا حق، استحصال کی کسی کو اجازت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملوث عناصر کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔