حافظ آباد :مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 02 March,2025 04:59 pm

حافظ آباد :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان کےمطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مشہور زمانہ ڈکیت تحسین ولد امین پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس ملزم کو ریکوری کے سلسلہ میں لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ڈکیت تحسین ولد امین شدید زخمی ہوا جسے فوراً  مقامی ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا لیکن ملزم جانبر نہ ہوسکا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈکیت تحسین ولد امین سابقہ ریکارڈ یافتہ اورمتعدد مقدمات میں ملوث تھا۔