گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پردو فریقین کی فائرنگ سے راہ گیر خاتون جاں بحق، 5افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے کے بعد سجاول وغیرہ نے فائرنگ کردی جس سے راہ گیر خاتون غزالہ بی بی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔
اسی طرح دوسرے گروپ نے بھی فائرنگ کی جس سے 5افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔