منچن آباد: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو سہولیتیں پہنچانے میں سرگرم عمل ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے منچن آباد میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ میاں فدا حسین وٹو اور ان کے خاندان کے ساتھ خلوص اور احترام کا رشتہ ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ نوجوان نسل نے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے، انتشار سے دور رہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت کا یہ خاصا رہا ہے کہ وہ عوام کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھتی ہے، اقبال نے بھی نوجوان کو اپنے پورے فلسفے میں شاہین کے تصور میں پیش کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہباز شریف کے کاموں کو بڑھاؤ دیا ہے، گزشتہ چار سالوں میں تمام منصوبے رک گئے تھے کوئی کام نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں ایک جمود طاری رہا۔