چنیوٹ: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 March,2025 05:26 pm

چنیوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی علاقے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک  جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عظمت کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، مرنے والے کی لاش اور زخمی ڈاکو کو علاج ومعالجہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔