اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاوند جاں بحق ، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مرنے والے شخص کی لاش اورزخمیوں اور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔