مریم اورنگزیب کا علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

Published On 20 March,2025 03:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں غیرحاضری افسوسناک ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہ ہوکر ثابت کیا ملک کے ساتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی ملکی سلامتی کے ہر اجلاس میں غیرحاضر رہے، عسکری قیادت، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور سیاستدان پارلیمنٹ میں موجود تھے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کے دستخط نہیں، ایک جماعت قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کوئی حکم آئے گا، پی ٹی آئی قومی سلامتی کے مسئلے پر ایک صفحے پر آنے کے بجائے اپنے مفاد کی سیاست کررہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ جب بھی یہ اٹھتے ہیں افواج پاکستان، پولیس اور ملک کیخلاف تماشہ لگاتے ہیں،12 سال ہوگئے کے پی میں دہشت گردی کیخلاف کوئی انفرا سٹرکچر نہیں بنا، صوبہ نہیں چلتا تو علی امین گنڈاپور استعفیٰ دیں۔