کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لیکر پشاور روانہ

Published On 29 March,2025 11:04 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لیکر پشاور کیلئے روانہ ہو گئی، مسافروں نے ٹرین سروس بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل عید سپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لیکر پشاور کے لئے روانہ ہوئی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ ریلوے سٹیشن پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائے گا۔