کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

Published On 25 March,2025 11:34 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل رہی، حکام نے ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس بحالی کیلئے کل (بروز بدھ) کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

حکام کے مطابق اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بولان میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔