کوئٹہ: (دنیا نیوز) جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی تھی، 11 مارچ کو دوپہر 1 بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑایا گیا۔
متن کے مطابق دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا، مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، ٹرین میں مسافروں کی کثیر تعداد سوار تھی، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔