اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے 3 مقدمات درج کر لئے۔
مقدمات جھوٹی خبریں پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے، مقدمات کے متن کے مطابق پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو اداروں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔
مقدمات کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کالعدم تنظیم کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔