8 پاکستانی شہریوں کا قتل، میتیں زاہدان روانہ کر دی گئیں، مدثر ٹیپو

8 پاکستانی شہریوں کا قتل، میتیں زاہدان روانہ کر دی گئیں، مدثر ٹیپو

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی لاشیں وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ ہمارے قونصلر نے مردہ خانے کا دورہ کیا، ہمارے قونصلر نے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا، ہم ایرانی حکام کے تعاون کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔