پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا

Published On 21 April,2025 03:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔

مختلف ممالک میں طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، مشہور و معروف گرجا گھروں میں ایسٹر کی عبادات کا سلسلہ جاری رہا، ویٹیکن سٹی میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا گیا، پوپ فرانسس نے دعا کرائی، پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

نیویارک میں مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔